سعودی حکومت کی یکم محرم سے 12 شعبوں میں غیرملکیوں پرپابندی عائد کرنے کی تیاریاں

2017 کے دوران 5 لاکھ 86 ہزار غیرملکیوں کو فارغ کیا گیا، اس طرح ڈیڑھ برس کے دوران نی اداروں سے فارغ کیے جانے والے غیرملکی ملازمین کی تعداد 11 لاکھ تک پہنچ گئی

1029307
سعودی حکومت کی یکم محرم سے 12 شعبوں میں غیرملکیوں پرپابندی عائد کرنے کی تیاریاں

عرب میڈیا کے مطابق سعودی حکومت نے یکم محرم الحرام سے 12 شعبوں میں غیرملکیوں پر پابندی عائد کرنے کی تیاریاں تیز کردی ہیں، سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق گاڑیاں اور سائیکلوں کی دکانوں، تیار شدہ کپڑوں کی دکانوں، بچوں کے کپڑوں کی دکانوں، مردانہ اشیا فروخت کرنے کی دکانوِں، گھریلو اور دفتری اشیا فروخت کی دکانوں میں یکم محرم سے غیر ملکی کام نہیں کرسکیں گے۔

دوسری جانب دوسری سہ ماہی میں 3 لاکھ 13 ہزار غیرملکی ملازم نجی اداروں سے فارغ کئے گئے جبکہ پہلی سہ ماہی کے دوران 199.5 ہزار غیر ملکی ملازمین کو رخصت کیا گیا تھا۔

2017 کے دوران 5 لاکھ 86 ہزار غیرملکیوں کو فارغ کیا گیا، اس طرح ڈیڑھ برس کے دوران نی اداروں سے فارغ کیے جانے والے غیرملکی ملازمین کی تعداد 11 لاکھ تک پہنچ گئی۔



متعللقہ خبریں