اسرائیلی وزیر کا مطالبہ: جنگی طیارے غزہ کے بچوں کے اوپر بمباری کریں

جب کوئی بھی آئینی رکاوٹ موجود نہیں ہے تو آخر آپ ان کے اوپر فائرنگ کرنے کی بجائے ان کے اطراف میں کیوں فائرنگ کر رہے ہیں: نافتالی بینیٹ

1014742
اسرائیلی وزیر کا مطالبہ: جنگی طیارے غزہ کے بچوں کے اوپر بمباری کریں

اسرائیلی کے وزیر تعلیم نافتالی بینیٹ نے مطالبہ کیا ہے کہ  جنگی طیارے غزہ کے بچوں اوپر بمباری کریں۔

غزہ پر کئے گئے حالیہ حملوں کے جائزے کے لئے منعقدہ اسرائیل کی سکیورٹی کابینہ کے اجلاس سے خطاب میں وزیر تعلیم نے کہا ہے کہ جب کوئی بھی آئینی رکاوٹ موجود نہیں ہے تو آخر آپ ان کے اوپر فائرنگ کرنے کی بجائے ان کے اطراف میں کیوں فائرنگ کر رہے ہیں۔

تاہم اسرائیل کی مسلح افواج کے سربراہ  نے کہا ہے کہ میں بچوں اور نوجوانوں پر فائرنگ کو درست خیال نہیں کرتا کیوں کہ بعض اوقات بچے اور نوجوان غبارے یا پتنگیں اڑاتے ہیں۔

مسلح افواج کے سربراہ نے بینیٹ  سے سوال کیا کہ "کیا آپ غبارے، آتشی پتنگوں  اور ان کو بنانے والی جگہوں پر بمباری کی تجویز پیش کر رہے ہیں؟"

لیکن بینیٹ نے اپنے موقف پر قائم رہتے ہوئے کہا کہ "اسرائیلی فوج کا ایسا کرنا ضروری ہے"۔

مسلح افواج کے سربراہ نے کہا کہ اس موضوع پر میں آپ کے ساتھ ہم فکر نہیں ہوں کیوں کہ جو کچھ آپ کہہ رہے ہیں وہ پیشے  اور اخلاق  کی حدوں سے باہر ہے۔  



متعللقہ خبریں