مقبوضہ فلسطینی علاقے کے مکانات کو منہدم کیے جانے پر ترکی کی شدید مذمت

"مقبوضہ فلسطینی سرزمین  کے مکانات  کو منہدم  کیے جانے کی ہم  سختی سے مذمت  کرتے ہیں

1006856
مقبوضہ فلسطینی علاقے کے مکانات کو منہدم کیے جانے پر ترکی کی شدید مذمت

اسرائیل کے زیر قبضہ فلسطینی  سر زمین  پرابو نوار بدوی  سوسائٹی ہاؤسنگز کو مسمار کیے جانے  کی شدید مذمت کی ہے۔

دفتر خارجہ کی جانب سے جاری کردہ  تحریری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ "مقبوضہ فلسطینی سرزمین  کے مکانات  کو منہدم  کیے جانے کی ہم  سختی سے مذمت  کرتے ہیں۔

اعلامیہ کے مطابق اسرائیلی  اداروں کی جانب سے خود غرضی  کے مؤقف کو اپنانا فلسطین کے مستقبل کو خطرے سے دو چار کر رہا ہے۔ اس ملک کو چاہیے کہ یہ خطے میں کشیدگی کو شہہ دلانے والی اور دو مملکتی حل کے نقطہ نظر کو  تباہ کرنے والی غیر قانونی کاروائیوں سے باز آجائے۔"

واضح  رہے کہ مشرقی القدس   کی   علیحدگی دیوار   کے دریائے اردن کے مغربی کنارے کے حصے میں واقع خان الا احمر اور ابو نوار بدوی  محلوں کے  40 مکانات اور ان کے ویراندوں کو منہدم کر دیا تھا۔

 



متعللقہ خبریں