غزہ: اسرائیلی فوج کی فائرنگ،1 فلسطینی شہید 3 زخمی

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کے جنوبی شہر رفح میں اسرائیلی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ کے نتیجے میں ایک فلسطینی نوجوان شہید اور کم سے کم تین زخمی ہوگئے

1004757
غزہ: اسرائیلی فوج کی فائرنگ،1 فلسطینی شہید 3 زخمی

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کے جنوبی شہر رفح میں اسرائیلی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ کے نتیجے میں ایک فلسطینی نوجوان شہید اور کم سے کم تین زخمی ہوگئے۔

قابض فوج نے زخمی ہونے والے دو افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔

خبر  کے مطابق، اسرائیلی فوجیوں نے غزہ کی مشرقی سرحد پر حفاظتی باڑ کے قریب کھڑے4 فلسطینیوں پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک فلسطینی جاں بحق اور تینز خمی ہوگئے۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں ایک 16 سالہ لڑکا بھی شامل ہے جو زخمی حالت میں وہاں سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا اور  جسے رفح  کے یوسف النجار اسپتال میں  داخل کردیا گیا ہے۔

قبل ازیں، اسرائیلی فوج نے ایک بیان میں دعویٰ کیا تھا کہ غزہ کی سرحد سے دراندازی کی کوشش کرنے والے ایک فلسطینی کو گولی مار کر قتل کردیا گیا ہے جب کہ متعدد فلسطینیوں کو حراست میں لیا گیا ہے۔



متعللقہ خبریں