شام، درعا پر اسد قوتوں کے حملوں سے تنگ عوام کی اردن اور اسرائیل کی سرحدوں کو نقل مکانی

عمان  انتظامیہ کے گزرنے کی اجازت نہ  دینے پر یہ لوگ سرحدوں کے قریب کھیتوں میں دن کاٹنے  کی کوشش میں ہیں

1002294
شام، درعا پر اسد قوتوں کے حملوں سے تنگ عوام کی اردن اور اسرائیل کی سرحدوں کو نقل مکانی

شام کی اسدانتظامیہ اور اس کے حمایتیوں کے درعا آپریشنز میں کم  از کم ڈیڑھ لاکھ شہری اردن اور اسرائیل کی سرحدوں کی جانب نقل مکانی کرنے پر مجبور ہوئے ہیں۔

سول دفاعی ذرائع کے مطابق  اسد اور اس کی حمایتی قوتوں  کے  ملک کے جنوب  مغربی علاقے درعا پر شدید حملوں میں  کم سے کم ڈیڑھ لاکھ شہریوں کو اردن اور اسرائیل کے زیر قبضہ گولان کی پہاڑیوں کو نقل مکانی کرنی پڑی ہے۔

درعہ میں انادولو ایجنسی  کے نمائندے  نے اطلاع دی ہے کہ شہریوں  کی اکثریت اردن کی جانب ہجرت کر گئی ہے تا ہم عمان  انتظامیہ کے گزرنے کی اجازت نہ  دینے پر یہ لوگ سرحدوں کے قریب کھیتوں میں دن کاٹنے  کی کوشش میں ہیں۔

گولان کی پہاڑیوں  پر پناہ لینے والے مہاجرین نے"ہم تحفظاتی علاقے کی اپیل کرتے ہیں" اور" سرحدی چوکیوں کو پناہ گزینوں  کے لیے بند کرنا ایک انسانی جرم ہے"  تحریروں  کے حامل  پین کارڈز  اٹھاتے ہوئے احتجاج کیا۔



متعللقہ خبریں