یمن: عوام حوثیوں کے زیر کنٹرول علاقوں میں داخل نہ ہوں

سعودی زیر قیادت کولیشن فورسز نے یمن کے مغربی علاقوں  کے عوام کو جان کی سلامتی کے لئے حوثیوں کے زیر کنٹرول علاقے حدیدہ  میں داخل نہ ہونے کی وارننگ دے دی

1001321
یمن: عوام حوثیوں کے زیر کنٹرول علاقوں میں داخل نہ ہوں

سعودی عرب  کی زیر قیادت کولیشن فورسز  نے یمن کے مغربی علاقوں  کے عوام کو جان کی سلامتی کے لئے حوثیوں کے زیر کنٹرول علاقے حدیدہ  میں داخل نہ ہونے کی وارننگ دی ہے۔

ایسے متعدد علاقوں میں، جہاں کولیشن اور حکومتی فورسز  آپریشن کی تیاری کر رہی ہیں  ، اشتہار پھینکے گئے ہیں۔

اشتہاروں پر " کولیشن فورسز کی طرف سے اپیل، ہماری اپنے شہریو  ں سے درخواست ہے کہ جان کے تحفظ کے لئے اشد ضرورت نہ ہونے کی صورت میں حدیدہ اور اس کے نواح کے علاقوں  میں داخل نہ ہوں" کی عبارت رقم ہے۔

حکومتی فورسز نے حدیدہ شہر اور اس کی بندرگاہ کو حوثیوں کے قبضے سے چھڑانے  کے لئے  13 جون  کو کولیشن فورسز کے تعاون سے آپریشن کا آغاز کیا تھا۔  حکومتی فورسز نے اس دائرہ کار میں حاصل کردہ پیش رفت میں 19 جون کو حدیدہ بین الاقوامی ائیر پورٹ کو مکمل طور پر کنٹرول میں لے لیا تھا۔

مہاجرین  کی تعداد کے بارے میں یمن کے حکام سے حتمی معلومات فراہم نہیں کی گئیں تاہم اقوام متحدہ  کے اعداد و شمار کے مطابق حدیدہ کی جنگ سے 2 لاکھ 50 ہزار افراد متاثر ہوئے ہیں جھڑپوں کی وجہ سے اس وقت تک 5 ہزار 200 کنبے اپنے گھروں کو ترک کر کے محفوظ مقامات کی طرف ہجرت کرنے پر مجبور ہو چکے ہیں۔



متعللقہ خبریں