امریکہ خطے کے ممالک کا بٹوارہ کرتے ہوئے انہیں کمزور بنانے کے درپے ہے، ایران

وامی شعور اور ایران، ترکی و عراق کے تعاون سے شمالی عراق کو علیحدہ کرنے کی امریکی کوشش ناکام بنا دی گئی

997431
امریکہ خطے کے ممالک کا بٹوارہ کرتے ہوئے انہیں کمزور بنانے کے درپے ہے، ایران

ایران  نے امریکہ کو  "علاقائی ممالک   کے ٹکڑے  کرنے کی کوشش میں  ہونے" کامورد ِ الزام ٹہرایا ہے۔

ایرانی وزیر دفاع امیر خاتمی  کا کہنا ہے کہ امریکہ علاقائی ممالک کی  تقسیم کے لیے  عراقی کردی علاقائی انتظامیہ  کے حکام کو استعمال کرنے کی کوشش کی تا ہم، ایران، ترکی اور عراقی مرکزی حکومت کی کوششوں  سے یہ منصوبہ ناکامی کا شکار ہوا۔

ایران کی نیم سرکاری خبر رساں ایجنسی  تسنیم کی خبر  کے مطابق دارالحکومت تہران میں منعقدہ 13 ویں ایران جغرافیہ کنونشن سے خطاب کرنے والے خاتمی نے  امریکہ پر  علاقائی ممالک کی سرحدوں میں تبدیلیاں لانے کی کوشش میں ہونے کا بھی الزام بھی عائد کیا ہے۔

  انہوں نے بتایا کہ یہ خطے کے ممالک کا بٹوارہ کرتے ہوئے انہیں  چھوٹی اور کمزور ریاستوں کی شکل دینے  کا متمنی ہے، دشمنوں نے اولین طور پر عراقی کردی علاقائی انتظامیہ کے حکام کو جھانسہ دیتے ہوئے  اس کو عراق سے علیحدہ کرنے کی کوشش کی تا ہم عوامی شعور اور ایران، ترکی و عراق کے تعاون سے یہ منصوبہ خاک میں ملا دیا گیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ "نئے مشرقِ وسطی منصوبے " کے دائرہ کار میں  اس ہدف کے حصول کے درپے ہے۔

 



متعللقہ خبریں