سعودی شہرجازان پر میزائل حملے کی کوشش ناکام بنا دی گئی

سعودی  فضائیہ نے آج  علی الاصباح یمن کے حوثی باغیوں کی طرف سے داغا گیا ایک اور بیلسٹک میزائل سرحدی شہر جازان میں مار گرایا

978002
سعودی شہرجازان پر میزائل حملے کی کوشش ناکام بنا دی گئی

سعودی  فضائیہ نے آج  علی الاصباح یمن کے حوثی باغیوں کی طرف سے داغا گیا ایک اور بیلسٹک میزائل سرحدی شہر جازان میں مار گرایا۔

گزشتہ پیر کو بھی یمن کے شہر الصعدہ سے حوثی باغیوں نے جازان شہر پر ایک بیلسٹک میزائل حملہ کیا تھا جسے ہدف تک پہنچنے سے قبل ہی تباہ کر دیا گیا تھا۔

یمن میں آئینی حکومت کی مدد کے لیے قائم عرب اتحادی فوج کے ترجمان کرنل ترکی المالکی نے بتایا کہ حوثیوں کی طرف سے سعودی عرب میں شہری آبادی کو دانستہ طورپر نشانہ بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

خیال رہے کہ حوثی باغی گزشتہ کچھ عرصے کے دوران سعودی عرب پر 100 سے زائدبیلسٹک میزائل حملے کر چکے ہیں۔

 سعودی محکمہ دفاع کی طرف سےفوری کارروائی کرکے ان حملوں کو ناکام بنا کر ملک کو تباہی سے بچالیا گیا۔

قبل ازیں ہفتے کو سعودی عرب کے جنوبی شہر خمیس مشیط کی طرف داغا گیا ایک میزائل بھی مار گرایا گیا تھا۔

 



متعللقہ خبریں