عرب لیگ کی طرف سے پیراگوئے کی مذمت، تعلقات پر منفی اثرات پڑیں گے

اخلاقی ذمہ داری کو نظر انداز کر کے مختلف طرح کے دباو اور تحریکی اقدامات کے سامنے گردن جھکانے والے ممالک نے تاریخی غلطی کا فریق بننا منتخب کیا ہے: احمد ابو الغیط

976289
عرب لیگ کی طرف سے پیراگوئے کی مذمت، تعلقات پر منفی اثرات پڑیں گے

عرب لیگ نے جنوبی امریکہ کے ملک پیرا گوئے کے اپنے سفارت خانے کو تل ابیب سے بیت المقدس منتقل کرنے کی مذمت کی ہے۔

عرب لیگ کے سیکرٹری جنرل احمد ابو الغیط نے جاری کردہ تحریری  بیان میں کہا ہے کہ پیراگوئے کا اپنے سفارت خانے کو بیت  المقدس منتقل کرنا اس کے عرب دنیا کے ساتھ تعلقات پر منفی اثرات مرتب کرے گا۔

ابو الغیط نے عالمی ممالک سے تناو میں اضافہ کرنے والے اور مسئلے کے منصفانہ حل  کے موقع کو نقصان پہنچانے والے اقدامات کرنے سے پرہیز کرنے کی اپیل کی ہے اور عرب لیگ کے 17 مئی کو  لئے گئے  فیصلے کی طرف توجہ مبذول کروائی ہے کہ جس کی  رُو سے عرب لیگ کے رکن ممالک،  اپنے سفارت خانوں کو بیت المقدس منتقل کرنے والے ممالک کے خلاف اقتصادی و سیاسی حفاظتی اقدامات کر  سکتے ہیں۔

ابو الغیط نے مزید کہا ہے کہ اخلاقی ذمہ داری کو نظر انداز کر کے مختلف طرح کے دباو اور تحریکی اقدامات کے سامنے گردن جھکانے والے ممالک نے تاریخی غلطی کا فریق بننا منتخب کیا ہے۔



متعللقہ خبریں