شامی شہرسراقب پرکلورین گیس استعمال کیے جانے کا امکان ہے:OPCW

کيميائی اسلحے  کی روک تھام کے ليے سرگرم بين الاقوامی ادارے OPCW نے آج ايک بيان ميں کہا ہے کہ رواں سال فروری ميں شامی شہر سراقب  ميں ممکنہ طور پر  کلورين گيس استعمال کی گئی

972350
شامی شہرسراقب پرکلورین گیس استعمال کیے جانے کا امکان ہے:OPCW

کيميائی اسلحے  کی روک تھام کے ليے سرگرم بين الاقوامی ادارے OPCW نے آج ايک بيان ميں کہا ہے کہ رواں سال فروری ميں شامی شہر سراقب  ميں ممکنہ طور پر  کلورين گيس استعمال کی گئی۔

 اس سلسلے ميں ادارے کے ايک تحقيقاتی مشن نے اپنی رپورٹ ميں کہا ہے کہ ليبارٹری  تجزیات  سے کلورين کی موجودگی ثابت ہو گئی ہے البتہ او پی سی ڈبليو نے تاحال يہ واضح نہيں کيا کہ زہريلی گيس  شامی مخالفین  نے استعمال کی يا صدر بشار الاسد کی حامی افواج نے۔

یاد رہے کہ  سراقب کے ال تليل نامی محلے پر  يہ حملہ چار فروری کو کيا گيا تھا۔



متعللقہ خبریں