صدرِ ایران: صدر ٹرمپ کا فیصلہ ناقابلِ قبول ہے

ایران نے جوہری معاہدے کی تمام تر شقوں کی  پاسداری کی ہے اور اس نے کسی قسم کی کوئی غلطی نہیں کی

966811
صدرِ ایران: صدر ٹرمپ کا فیصلہ ناقابلِ قبول ہے

ایرانی صدر حسن روحانی  کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ  کا جوہری معاہدے سے دستبرداری کا فیصلہ   ایک ناقابل ِ قبل فعل ہے۔

انہوں نے کہا کہ اب کے بعد یہ معاہدہ   دیگر فریق ممالک کے ساتھ جاری رہے گا، امریکہ کو جوہری معاہدے پر ہمارے کار بند نہ  رہنے کے حوالے سے اس کے پاس موجود دلائل کو عالمی رائے عامہ کے سامنے آشکار کرنا چاہیے، ٹرمپ کا  یہ فیصلہ  ہمارے لیے ایک تاریخی تجربے کی حیثیت رکھتا ہے۔

روحانی نے واضح کیا کہ" ایران نے جوہری معاہدے کی تمام تر شقوں کی  پاسداری کی ہے اور اس نے کسی قسم کی کوئی غلطی نہیں کی۔  ہم نے دیکھ لیا ہے کہ امریکہ نے اپنے وعدے پورے نہیں کیے، اور ہم یہ دیکھ رہے ہیں کہ امریکہ کا واحد جمایتی اسرائیل ہے۔ "

ایرانی صدر نے امریکہ کے  معاہدے سے پیچھے ہٹنے کی وجہ کو سمجھنا انتہائی مشکل ہے، کیونکہ یہ محض ایران اور امریکہ کے درمیان ہونے والا ایک معاہدہ نہیں، اسے  اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی منظوری حاصل ہے علاوہ ازیں دیگر تمام تر فریقین نے  اپنی اپنی پارلیمان سے  اسے منظور کرا رکھا ہے۔

 



متعللقہ خبریں