عراق: مسلح حملہ، 5 ہلاک 12 زخمی

بغداد کی شمالی تحصیل تاریمیہ میں دہشتگرد تنظیم داعش  کی طرف سے کئے گئے مسلح حملے میں 2 پولیس اہلکاروں سمیت 8 افراد ہلاک اور 12 زخمی ہو گئے

962118
عراق: مسلح حملہ، 5 ہلاک 12 زخمی

عراق کے دارالحکومت بغداد کی شمالی تحصیل تاریمیہ میں دہشتگرد تنظیم داعش  کی طرف سے کئے گئے مسلح حملے میں 2 پولیس اہلکاروں سمیت 8 افراد ہلاک اور 12 زخمی ہو گئے ہیں۔

علاقے کے سرکاری ہسپتالوں سے موصول معلومات کے مطابق تحصیل میں داعش کے دہشت گردوں کی طرف سے مسلح حملہ کیا گیا۔

بغداد پولیس ڈائریکٹریٹ کے اہلکار لیفٹننٹ حامد الظہیری نے بھی جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ دہشت گردوں نے تحصیل کے مرکز میں  اندھادھند فائر کھول کر حملہ کیا۔

واضح رہے کہ دسمبر 2017 میں بغداد انتظامیہ کے  ملک کو داعش سے صاف کرنے کا اعلان کرنے کے باوجود دہشت گرد تنظیم ابھی تک وقتاً فوقتاً حملے کرتی رہتی ہے۔



متعللقہ خبریں