فلپائنی سفیر ایک ہفتے تک ملک چھوڑ دے: کویت کا اعلان

کویت اور فلپائن کے درمیان جاری سفارتی بحران شدت اختیار کر گیا ہے اور کویت نے فلپائنی سفیر کو ایک ہفتے میں ملک چھوڑنے کی ہدایت کردی ہے اور منیلا میں متعیّن اپنے سفیر کو واپس بلا لیا ہے

959025
فلپائنی سفیر ایک ہفتے تک ملک چھوڑ دے: کویت کا اعلان

کویت اور فلپائن کے درمیان جاری سفارتی بحران شدت اختیار کر گیا ہے اور کویت نے فلپائنی سفیر کو ایک ہفتے میں ملک چھوڑنے کی ہدایت کردی ہے اور منیلا میں متعیّن اپنے سفیر کو واپس بلا لیا ہے۔

فلپائن نے گزشتہ روز ہی کویت سے گھریلو  خادماوں  کو نکالنے کے نام پر اپنے سفارت خانے کے عملہ کی کارروائیوں پر خلیجی ریاست سے باضابطہ طور پر معذرت کی تھی۔

کویت نے گھروں میں کام کرنے والی فلپائنی ملازماؤں کو از خود بلا اطلاع نکالنے پر احتجاج کیا تھا۔

کویتی وزارت خارجہ نے فلپائنی سفیر کو طلب کرکے ان سے باقاعدہ احتجاج کیا تھا اور گزشتہ ہفتے کے روز ایسے کارروائیوں میں ملوث فلپائنی سفارتی عملے کے دو ارکان کو گرفتار کر لیا تھا۔

فلپائن کے وزیر برائے امور خارجہ ایلن پیٹر کیٹانو نے گزشتہ  منگل کے روز یہ دعویٰ کیا تھا کہ کویت نے فلپائن کی وضاحت قبول کر لی ہے۔

 



متعللقہ خبریں