جوہری معاہدےکی روگردانی،ایران نے امریکہ کو سنگین نتائج کی دھمکی دےدی

ایرانی صدر حسن روحانی نے اپنے امریکی ہم منصب ڈونالڈ ٹرمپ کو دھمکی دی ہے کہ وہ جوہری معاہدے میں شامل رہیں ورنہ انہیں بھیانک نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا

957723
جوہری معاہدےکی روگردانی،ایران نے امریکہ کو سنگین نتائج کی دھمکی دےدی

ایرانی صدر حسن روحانی نے اپنے امریکی ہم منصب ڈونالڈ ٹرمپ کو دھمکی دی ہے کہ وہ جوہری معاہدے میں شامل رہیں ورنہ انہیں بھیانک نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔

ایرانی سرکاری ٹی وی پر براہ راست خطاب میں روحانی کا کہنا تھا کہ میں وہائٹ ہاؤس میں موجود شخصیات سے مخاطب  ہوں کہ اگر انہوں نے اپنی ذمّے داریوں کو پورا نہ کیا تو ایرانی حکومت پورے عزم کے ساتھ حرکت میں آئے گی۔

روحانی کا مزید کہنا تھا کہ اگر کسی شخص نے معاہدے سے رُوگردانی کی تو وہ جان لے کہ اسے بھیانک نتائج بھگتنا ہوں گے۔

امریکی صدر کے مغربی حلیفوں کی جانب سے ٹرمپ پر دباؤ بڑھایا جا رہا ہے تا کہ وہ 2015 میں ایران کے ساتھ طے پانے والے جوہری معاہدے کو برقرار رکھیں۔

 اس سلسلے میں فرانسیسی صدر ایمانویل  ماکروں ذاتی طور پر ٹرمپ پر زور دیں گے کہ وہ معاہدے سے دست بردار نہ ہوں۔

یاد رہےکہ امریکی  صدر  یہ کہہ چکے ہیں کہ اگر ان کے یورپی حلیفوں نے 12 مئی تک اس معاہدے میں شامل خامیوں کی اصلاح نہ کی تو وہ امریکہ  کی جانب سے تہران پر عائد کی جانے والی اقتصادی پابندیوں کو دوبارہ لاگو کر دیں گے۔

 

 



متعللقہ خبریں