غزہ، پر امن مظاہرے پر اسرائیلی فوجیوں کی ہٹ دھرمی بدستور جاری

سن 2006 سے  جاری محاصرے کی بنا  پر   عظیم سطح کے انسانی بحران سے دوچار  غزہ کی پٹی  پر "عظیم واپسی پیدل مارچ" مظاہرے چوتھے ہفتے میں بھی جاری رہے

956134
غزہ، پر امن مظاہرے پر اسرائیلی فوجیوں کی ہٹ دھرمی بدستور جاری

اسرائیلی فوج کی اصلی گولیوں سے فائرنگ اور جارحیت کے باوجود کل غزہ کے سرحدی علاقوں میں  فلسطینیوں نے ایک بار پھر پُر امن احتجاجی مظاہرہ کیا ، اسرائیلی فوجیوں نےمزید  4 فلسطینی شہریوں کو شہید کر دیا۔

سن 2006 سے  جاری محاصرے کی بنا  پر   عظیم سطح کے انسانی بحران سے دوچار  غزہ کی پٹی  پر "عظیم واپسی پیدل مارچ" مظاہرے چوتھے ہفتے میں بھی جاری رہے۔

کل صبح  فلسطینیوں کی ایک بڑی تعداد نے مقبوضہ علاقوں سے اسرائیل کے انخلاء کے  مطالبے کے ساتھ مظاہرے کیے۔

اب کی بار اسرائیلی نشانہ بازوں کی زد میں آنے سے بچنے کے زیر مقصد مظاہرین نے سرحدوں کے قریب  ٹائر جلائے تا کہ  کالا دھواں ان  کے  لیے ڈھال ثابت ہو سکے، لیکن  فوجیوں نے ایک بار پھر خون  کی ہولی کھیلی ، جس دوران سینکڑوں کی تعداد  میں  فلسطینی  زخمی ہو گئے۔

دوسری جانب اسرائیلی فوج نے 'غزہ کے عوام کے لیے' کے عنوان سے فضا سے پمفلٹ پھینکے۔  جس میں  شہریوں کو دھمکی دی گئی کہ وہ 'سرحدوں کے قریب نہ پھٹکیں'  اور نہ ہی سرحدی خاردار تاروں کو نقصان پہنچائیں۔ وگرنہ  ہماری فوج  کسی بھی  کوشش کا منہ توڑ جواب دے گی۔

 

 

 



متعللقہ خبریں