مصر، صدر الاسیسی انتخابات میں 97 فیصد ووٹ حاصل کرتے ہوئے دوسری بار صدر منتخب ہو گئے

2014 میں فوجی بغاوت کے ساتھ بر سر اقتدارآنے والے الا سیسی دوبارہ صدارتی کرسی پر بیٹھیں گے

943240
مصر، صدر الاسیسی انتخابات میں 97 فیصد ووٹ حاصل کرتے ہوئے دوسری بار صدر منتخب ہو گئے

مصر میں  صدارتی انتخابات کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

مصری قومی  الیکشن  کمیشن  کے زیر اہتمام     پریس کانفرس  میں   اعلان  کیا  گیا ہے کہ صدر عبدالفتح الا سیسی 97 فیصد  ووٹوں کے ساتھ دوسری بار ملک کے صدر منتخب ہو گئے ہیں۔

بتایا گیا ہے کہ الا سیسی  کے رقیب موسیٰ مصطفی ٰ  نے 2٫92 فیصد ووٹ حاصل کیے ہیں۔

الیکشن کمیشن کے  چیئرمین ابراہیم لاشین کا کہنا  ہے کہ انتخابات  میں پولنگ  کا تناسب 41٫5 فیصد رہا  ہے اور مجموعی طور پر 24 ملین  2 لاکھ 54 ہزار 152 رائے دہند گان نے اپنا اپنا حق رائے دہی استعمال کیا ہے۔

یاد رہے کہ بیرون ِ ملک مقیم مصری شہریوں نے 16، 17 اور 18 مارچ کو ووٹ ڈالے تھے۔

 



متعللقہ خبریں