آزاد شامی فوج نے عفرین کے علاقے میں فوجی پولیس نے فرائض ادا کرنا شروع کردیے

شام کی عبوری حکومت  نے ماہ دسمبر سن 2017  آزاد شامی فوج   سے منسلک   تیس  مختلف گروپوں  کو " قومی فوج"  کے  نام سے   یکجا کیا تھا

943440
آزاد شامی فوج نے عفرین کے علاقے میں فوجی پولیس نے فرائض ادا کرنا شروع کردیے

آزاد شامی فوج  کے اراکین  پر مشتمل  فوجی پولیس  نے علاقے میں   امن و امان کے قیام  کے لیے  عفرین کے مرکزی علاقے میں فرائض ادا کرنا شروع کردیے ہیں۔

شام کی عبوری حکومت  نے ماہ دسمبر سن 2017  آزاد شامی فوج   سے منسلک   تیس  مختلف گروپوں  کو " قومی فوج"  کے  نام سے   یکجا کیا تھا۔

قومی فوج  سے منسلک  فوجی پولیس  کے محکمے  کو فرات ڈھال  آپریشن   والے علاقے میں  تعینات کرنے کی غرض سے قائم کیا گیا تھا۔

آزاد شامی فوج  نے فوجی پولیس کو علاقے کے امن و امان   کی ذمہ داری سونپتے ہوئے    پورے علاقے  پر اپنا مکمل کنٹرول  قائم کرلیا  ہے۔

فوجی پولیس نے   علاقے جانے والے تمام راستوں کی ناکہ بندی شروع کردی ہے اور اہم مقامات پر   چیکنگ پوسٹ قائم کرد ی ہیں۔

ترک مسلح افواج اور آزاد شامی فوج نے  18 مارچ کو  اس علاقے کو دہشت گردوں سے مکمل طور پر صاف کردیا تھا۔

فوجی آپریشن کے جاری رہنے کے دوران علاقے سے نکلنے میں کامیاب ہونے والے دہشت گردوں  کے  خلاف کاروائی جاری ہے۔

ترک فضائیہ کے جنگی طیاروں  اور  آزاد شامی فوج  نے کل  راجو  کے مضافاتی پہاڑی علاقے   میں دہشت گرد تنظیم  پی کے کے اور وائی پی جی  کے دہشت گردوں کی موجودگی کا پتہ چلایا تھا  اور اس کے بعد ان دہشت گردوں کے خلاف کاروائی کا آغاز کردیا گیا تھا۔  



متعللقہ خبریں