یومِ سرزمینِ وطن احتجاجی مظاہروں کے مقابل اسرائیل نے سرحد پر ماہر نشانہ باز بٹھا دئیے

اسرائیلی حکومت نے فلسطینیوں کے "یومِ سرزمینِ وطن"  نامی احتجاجی مظاہروں کے مقابل غزہ کی سرحد پر 100 ماہر نشانہ بازوں کو متعین کر دئیے

940360
یومِ سرزمینِ وطن احتجاجی مظاہروں کے مقابل اسرائیل نے سرحد پر ماہر نشانہ باز بٹھا دئیے

اسرائیلی حکومت نے فلسطینیوں کے "یومِ سرزمینِ وطن"  نامی احتجاجی مظاہروں کے مقابل غزہ کی سرحد پر 100 ماہر نشانہ بازوں کو متعین کیا ہے اس کے علاوہ اسرائیلی فوج نے غزہ کی سرحدی پٹّی کو فلسطینیوں کے لئے ممنوعہ علاقہ قرار دیا ہے۔

اسرائیل کی مسلح افواج کے سربراہ گیڈی ایزنکوٹ نے روزنامہ  یڈیوٹ  آہرونوٹ کے لئے دئیے گئے انٹرویو میں سرحد پر حملہ کر کے غزہ کی سرحد کی خلاف ورزی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

ایزنکوٹ نے کہا ہے کہ اسپیشل فورسز سے منتخب  کئے گئے ماہر نشانہ بازوں کو "حیاتی خطرے کی صورت میں فائر کرنے' کا حکم جاری کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ مذکورہ "یومِ ارضِ وطن " احتجاجی مظاہرے  حماس اور دیگر فلسطینی تنظیموں کی طرف سے  منعقد کئے جا رہے ہیں ۔

یہ مظاہرے 1976 میں غزہ یومِ ارضِ وطن کے موقع پر 6 فلسطینیوں کو اسرائیلی فوجیوں کی طرف سے ہلاک کئے جانے کی یاد میں کئے جاتے ہیں ۔

چھ ہفتے جاری رہنے والے یہ مظاہرے 30 مارچ بروز جمعہ کو شروع ہوں گے اور 15 مئی کو اختتام پذیر ہوں گے۔



متعللقہ خبریں