شام کا جوہری ری ایکٹر ہم نے تباہ کیا تھا: اسرائیلی فوج کا اعتراف

اسرائیلی فوج کے سربراہ گادی آیزنکوت کے مطابق، اسرائیلی لڑاکا طیاروں نے 6 ستمبر سن 2007 کو شامی علاقے دیرالزور کے قریب اس جوہری پلانٹ کو تباہ کیا تھا

934518
شام کا جوہری ری ایکٹر ہم نے تباہ کیا تھا: اسرائیلی فوج کا اعتراف

اسرائیل نے شام میں ایک زیر تعمیر جوہری ری ایکٹر کی تباہی کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔

اسرائیلی فوج کے سربراہ گادی آیزنکوت کے مطابق، اسرائیلی لڑاکا طیاروں نے 6 ستمبر سن 2007 کو شامی علاقے دیرالزور کے قریب اس جوہری پلانٹ کو تباہ کیا تھا۔

آیزنکوت نے مزید کہا کہ اس فضائی حملے کے ذریعے یہ پیغام دیا گیا تھا اسرائیل کسی ایسی صلاحیت یا مراکز کی تعمیر کی اجازت نہیں دے سکتا  جو  اُس کی سلامتی کے لیےخطرہ بن سکے۔

اسرائیلی قانون کے مطابق، دس  سال  سے زائد عرصے کے بعد عسکری معلومات عوامی سطح پر عام کی جا سکتی ہیں۔



متعللقہ خبریں