کیمیائی اسلحے کے اثرات اسرائیل تک پہنچنے کی صورت میں ہم اس کا سخت ترین جواب دیں گے

اسرائیل نے 15 ممالک کے سفارت خانوں کو پیغام بھیج دیا، کیمیائی حملے اسرائیل تک پہنچنے کی صورت میں اسرائیل اس کا ممکنہ سخت ترین شکل میں جواب دے گا

911390
کیمیائی اسلحے کے اثرات اسرائیل تک پہنچنے کی صورت میں ہم اس کا سخت ترین جواب دیں گے

اسرائیل نے کہا ہے کہ شام میں بشار الاسد انتظامیہ کی طرف سے استعمال کئے جانے والے کیمیائی اسلحے کے اثرات اسرائیل کی زمین تک پہنچنے کی صورت میں ہم اس کا سخت ترین شکل میں جواب دیں گے۔

اسرائیل کے مقامی اخبارات میں شائع ہونے والی خبر کے مطابق اسرائیل کی وزارت خارجہ نے 15 ممالک کے سفارت خانوں کو مطلع کرتے ہوئے کہا ہے کہ دمشق انتظامیہ کے اسرائیل کی سرحدوں کے قریب کیمیائی اسلحہ استعمال کرنے اور اس اسلحے کے اثرات اسرائیلی زمین تک پہنچنے  کے موضوع پر ہمیں تشویش کا سامنا ہے۔

سفارت خانوں کو بھیجے گئے پیغام میں سفارت خانوں سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ اسرائیل کے اس پیغام کو اپنے ممالک کے اعلیٰ سطحی حکام تک پہنچائیں  کہ" کیمیائی حملے اسرائیل  تک پہنچنے کی صورت میں اسرائیل اس کا ممکنہ سخت ترین شکل میں جواب دے گا" ۔

اسرائیل کی وزارت خارجہ نے سفارت خانوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بین الاقوامی برادری  کو" ایران  سے حزب اللہ  دہشت گرد تنظیم  کی مدد کو بند کرنے " کے موضوع پر اسرائیلی اپیلوں کی یاد دہانی کروائیں اور اپنے ممالک کے حکام کو مطلع کریں  کہ" انہوں نے شام میں ایران کے  اثر و نفوذ کے مقابل اسرائیل کے متحرک  ہونے کی خواہش کو ضروری حد تک سنجیدگی سے نہیں لیا"۔

واضح رہے کہ اسرائیلی فوج نے گذشتہ ہفتے کے اختتام پر شام سے اڑنے والے   ایرانی ڈرون  کو اسرائیل کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے پر گرانے  کا اعلان کیا تھا اور اس کے جواب میں شام میں ایران کے اہداف پر فضائی حملہ کیا تھا ۔

حملے کے دوران اسرائیل کے ایف ۔ 16 کو مار گرایا گیا تھا۔



متعللقہ خبریں