شام نے اسرائیلیF-16 مار گرایا

تباہ ہونے والے  طیارے کے پائلٹ پیرا شوٹ کی مدد سے  طیارے سے نکلتے ہوئے اسرائیل سر زمین  کو لوٹ آئے

907643
شام نے اسرائیلیF-16 مار گرایا

اسرائیلی  فوج  نے اعلان کیا ہے کہ شام میں موجود  "ایرانی اہداف" پر حملوں  کے دورا  ن اس کے جیٹ طیاروں کو طیارہ  شکن  توپوں کے ساتھ ہدف بنایا گیا ، جس سے اس کا ایک ایف۔16 گر کر تباہ ہو گیا ہے۔

اسرائیل فوج کے  تحریری اعلان میں   واضح کیا گیا ہے کہ" اس نے  شام سے ایرانی ساخت کے ایک ڈراؤن طیارے کے اس کی حدود میں پرواز  کرنے  پر گرا دیا اور اس کے جواب  میں ہمارے طیاروں نے شام میں ایران کے بعض اہداف کو نشانہ بنایا۔ لیکن ایک لڑاکا طیارہ  شام میں  طیارہ شکن  توپ کی زد میں آتے ہوئے گر گیا۔ "

اعلامیہ کے مطابق تباہ ہونے والے  طیارے کے پائلٹ پیرا شوٹ کی مدد سے  طیارے سے نکلتے ہوئے اسرائیل سر زمین  کو لوٹ آئے جن کو اسپتال میں زیر علاج  لے لیا گیا ہے، ہم ایرانی حملے اور  شام کے جوابی حملے کو اسرائیلی حاکمیت کی   سراسر خلاف ورزی کی نظر سے دیکھتے ہیں۔ اسرائیل فوج ان واقعات کا بغور جائزہ لے رہی ہے ، یہ  اپنے جائزات اور مجبوریوں کے مطابق  ہر طرح کی کاروائی کے لیے تیار ہے۔

 

 



متعللقہ خبریں