شامی فوج کی مشرقی الغوطہ پر مسلسل بمباری، درجنوں ہلاک و زخمی

می فوج نے دارالحکومت دمشق کے نواح میں واقع باغیوں کے زیر قبضہ علاقے مشرقی الغوطہ پر  فضائی حملے جاری رکھے ہوئے ہیں اور تازہ حملوں میں مزید 75 شہری مارے گئے ہیں اور 125 زخمی ہوگئے ہیں

906809
شامی فوج کی مشرقی الغوطہ پر مسلسل بمباری، درجنوں ہلاک و زخمی

شامی فوج نے دارالحکومت دمشق کے نواح میں واقع باغیوں کے زیر قبضہ علاقے مشرقی الغوطہ پر  فضائی حملے جاری رکھے ہوئے ہیں اور تازہ حملوں میں مزید 75 شہری مارے گئے ہیں اور 125 زخمی ہوگئے ہیں۔

شام کی  انسانی حقوق  کی تنظیم کے مطابق  شامی طیاروں نے مشرقی الغوطہ میں واقع 6 مختلف مقامات پر بمباری کی ہے اور سب سے زیاد ہ ہلاکتیں قصبے جسرین میں ہوئی ہیں جہاں آٹھ افراد مارے گئے ہیں۔

مشرقی الغوطہ کا علاقہ دمشق کے مشرق میں واقع ہے اور اس پر اسلامی جنگجوؤں سمیت مختلف  مخالف گروپوں کا  قبضہ  ہے جبکہ اس علاقے میں اس وقت بھی تقریباً چار لاکھ افراد شامی حکومت کے محاصرے میں آباد ہیں اور شامی فوج نے اس علاقے کی ناکہ  بندی کررکھی ہے  تاکہ وہاں خوراک اور ادویات  کی ترسیل نہ ہو سکے ۔



متعللقہ خبریں