اردن نے شمالی کوریا سے سفارتی تعلقات توڑ دیئے

اردنی حکام  کا  کہنا ہے کہ شمالی کوریا کے ساتھ سفارتی تعلقات بنیادی طور پر مضبوط نوعیت کے نہیں اور ان کا منقطع کیا جانا اس حوالے سے اردن کے حلیف ممالک  کی پالیسیوں کے مطابق عمل میں آیا ہے

901961
اردن نے شمالی کوریا سے سفارتی تعلقات توڑ دیئے

اردن نے شمالی کوریا کے ساتھ اپنے سفارتی تعلقات منقطع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

اردنی حکام  کا  کہنا ہے کہ شمالی کوریا کے ساتھ سفارتی تعلقات بنیادی طور پر مضبوط نوعیت کے نہیں اور ان کا منقطع کیا جانا اس حوالے سے اردن کے حلیف ممالک  کی پالیسیوں کے مطابق عمل میں آیا ہے۔

شاہی دفتر نے کابینہ کی جانب سے تعلقات منقطع کیے جانے کے فیصلے کی منظوری دے دی ہے۔

اس سلسلے میں شمالی کوریا کے لیے اردنی سفیر جو عملی طور پر بیجنگ میں مقیم ہیں اور اردن کے لیے شمالی کوریا کے سفیر جو دمشق میں مقیم ہیں دونوں کی  اسناد  سفارت ختم کر دی گئی ہے۔

 یاد رہے کہ شمالی کوریا کی جانب سے میزائل تجربات کرنے کے بعد امریکا نے تمام ممالک سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ پیونگ یانگ کے ساتھ اپنے سفارتی اور تجارتی تعلقات منقطع کر لیں۔

 



متعللقہ خبریں