یورپی یونین نے مشرقی القدس کو فلسطینی ریاست کا صدر مقام قرار دینے کی حمایت کردی

برسلز میں یورپی یونین کی امور خارجہ کی اعلیٰ نمائندہ فیدریکا موگیرینی نے فلسطینی صدر محمود عباس سے ملاقات کے دوران کہا کہ مشرقی بیت المقدس کو دارالحکومت بنانے کیلئے یورپی یونین پوری طرح حمایت فراہم کرے گی

895123
یورپی یونین نے مشرقی القدس کو فلسطینی ریاست کا صدر مقام قرار دینے کی حمایت کردی

فلسطینی صدر محمود عباس یورپی یونین کی حمایت حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔

 خبر  کے مطابق بیلجیئم کے دارالحکومت برسلز میں یورپی یونین کی امور خارجہ کی اعلیٰ نمائندہ فیدریکا موگیرینی نے فلسطینی صدر محمود عباس سے ملاقات کے دوران اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ یورپی یونین صدر محمود عباس کے مؤقف کی مکمل حمایت کرتی ہے اور فلسطین کیلئے مشرقی بیت المقدس کو دارالحکومت بنانے کیلئے پوری طرح حمایت فراہم کرے گی۔

یورپی یونین کے وزرائے خارجہ سے ملاقات کے دوران صدر محمود عباس نے ایک دفعہ پھر یورپی یونین کے ممالک کو اپنی حمایت پر قائل کر لیا ہے کہ وہ فوری طور پر فلسطینی ریاست کو قبول کریں کیونکہ اسے قبول  کرنے سے اسرائیل کے ساتھ امن مذاکرات میں کوئی  رکاوٹ نہیں پڑے گی۔

 



متعللقہ خبریں