عراقی عدالت نے داعش کی رکن خاتون کو پھانسی کی سزا دے دی

عراق میں عدالت نے ایک مراکشی نژاد جرمن عورت کو پھانسی کی سزا سنادی ہے جس پر شام اور عراق میں داعش تنظیم سے تعلق رکھنے اور اس کو مدد پیش کرنے کا الزام ہے

894517
عراقی عدالت نے داعش کی رکن خاتون کو پھانسی کی سزا دے دی

عراق میں عدالت نے ایک مراکشی نژاد جرمن عورت کو پھانسی کی سزا سنادی ہے۔

 خاتون پر شام اور عراق میں داعش تنظیم سے تعلق رکھنے اور اس کو مدد پیش کرنے کا الزام ہے۔

خبر کے مطابق، ملزمہ نے دہشت گرد تنظیم کو مجرمانہ کارروائیوں کے ارتکاب کے  سلسلے میں    مدد  کی تھی۔

اس کے علاوہ خاتون کو عراقی فوج اور فوج پر حملوں میں شرکت کے حوالے سے بھی قصور وار ٹھہرایا گیا۔

سیاسی مبصرین کا کہنا ہے کہ یہ پہلا موقع ہے کہ عراقی عدلیہ نے کسی یورپی عورت کو سزائے موت سنائی ہے تاہم، ملزمہ کی عمر اور گرفتاری کے مقام کا تعین نہیں کیا گیا

بتایا گیا ہے کہ  ملزمہ نے جرمنی سے شام اور پھر عراق کا سفر کرنے کا اعتراف کیا اس کے ساتھ 2 بیٹیاں بھی تھیں جن کی شادی دہشت گرد تنظیم کے ارکان سے ہوئی۔

واضح رہے کہ عراقی عدلیہ نے ستمبر 2017 میں پہلی مرتبہ داعش تنظیم سے تعلق رکھنے والے ایک روسی جنگجو کو پھانسی کی سزا سنائی تھی۔

 



متعللقہ خبریں