دہشت گرد تنظیم پی وائے ڈی کے حملے میں ایک بچہ جل کر جان بحق

دہشت گرد تنظیم   پی وائے ڈی   نے باب سے 10 کلو میٹر  مغرب میں   واقع شیعالے  علاقے   سے   توپ   کا گولہ یا پھر میزائل داغا

892665
دہشت گرد تنظیم پی وائے ڈی کے حملے میں ایک بچہ جل کر جان بحق

علیحدگی پسند دہشت گرد  تنظیم  PKK  کی  شام میں شاخ پی وائے ڈی  کے الاباب پر حملے میں ایک بچہ اللہ کو پیارا ہو گیا ۔

دہشت گردوں کی جانب سے پھینکا گیا بم   تحصیلی مرکز   میں شہریوں کے قیام کردہ ایک خیمہ  بستی پر آن گرا، جس  سے ایک 10 سالہ بچہ  جلتے ہوئے دم توڑ گیا۔ جبکہ اس بچے کے ہی کنبے کے 5 افراد زخمی ہو گئے جن میں سے2 کی حالت نازک ہے۔

تحصیل الا باب کے تحفظ پر مامور  آزادی شامی  فوج  کے کمانڈروں میں سے ابو اسماعیل نے  اپنے اعلان  میں کہا ہے   کہ دہشت گرد تنظیم   پی وائے ڈی   نے باب سے 10 کلو میٹر  مغرب میں   واقع شیعالے  علاقے   سے   توپ   کا گولہ یا پھر میزائل داغا ہے۔



متعللقہ خبریں