ایران کے خلاف مزید پابندیوں کا امکان،ٹرمپ آج اعلان کر سکتے ہیں

امریکی صدر ٹرمپ ایران کے جوہری معاہدے پر آج فیصلہ سنائیں گے جس پر پابندیوں کا امکان بھی وزیرخزانہ اسٹیون منوشین نے ظاہر کیا ہے

886581
ایران کے خلاف مزید پابندیوں کا امکان،ٹرمپ آج اعلان کر سکتے ہیں

امریکی صدر ٹرمپ ایران کے جوہری معاہدے پر آج فیصلہ سنائیں گے۔

امریکی وزیرخزانہ اسٹیون منوشین   کا کہنا ہے کہ  ایران پر نئی پابندیاں متوقع ہیں۔

دوسری جانب، برطانیہ ، فرانس اور جرمنی نے ایران کے ساتھ معاہدے کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا ہے۔

فرانسیسی صدر  ایمانویل ماکروں  نے ڈونلڈ ٹرمپ کو ٹیلیفون  پر  جوہری معاہدے پر برقرار رہنے کی درخواست کی ہے۔

اس سے پیشتر ، ایران نے کہا  تھا کہ وہ امریکہ  کی جانب سے ممکنہ طور پر 2015 میں ہونے والے تاریخی جوہری معاہدے سے دستبردار ہونے کیلئے تیار رہے۔

ایران کے نائب وزیر خارجہ عباس عراقچی کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی برادری کو چاہئے کہ اس بات کیلئے تیار رہے کہ امریکہ جوہری معاہدے سے دستبردار ہو سکتا ہے۔

 



متعللقہ خبریں