اسرائیلی فوج  نے شہید فلسطینی کے کنبے سے ہرجانے کا مطالبہ کر دیا

اسرائیلی فوج ایک تو ہمارے بچوں کو مار رہی ہے دوسرا ہم سے ہرجانے طلب کر رہی ہے: فلسطینی باپ کی فریاد

886179
اسرائیلی فوج  نے شہید فلسطینی کے کنبے سے ہرجانے کا مطالبہ کر دیا

اسرائیلی فوج  نے شہید فلسطینی کے کنبے سے ہرجانے کا مطالبہ کر دیا۔

مقبوضہ دریائے اردن کے مغربی کنارے کے شہر رملّہ سے منسلک علاقے کفرمالک پر جون 2015  کو اسرائیلی  فوجیوں نے چھاپہ مارا اور چھاپے کے دوران انہیں روکنے کی کوشش کرنے والے فلسطینیوں کے خلاف  اصلی گولیوں کا استعمال کیا۔

گولیوں کا نشانہ بننے والا 21 سالہ فلسطینی ایکٹیوسٹ عبداللہ غنیمت جائے وقوعہ پر شہید ہو گیا۔

عبداللہ کے بے جان جسم کے اوپر سے گزرنے کی کوشش میں فوجی گاڑی  شہید کے اوپر الٹ گئی اور لاش کو 4 گھنٹوں کے بعد گاڑی کے نیچے سے نکالا جا سکا۔

عبداللہ کا کنبہ ابھی جوان بیٹے کا غم نہیں بھولا تھا کہ اسرائیلی فوج کی طرف سے بھیجے گئے ہرجانے  کے مطالبے نے انہیں بھونچکا دیا۔

عبداللہ کے کنبے کے وکیل نائلہ عطئیے نے اسرائیلی فوج کی طرف سے عبداللہ غنیمت کے اوپر الٹنے والی  گاڑی کے نقصان کی تلافی کی طلب کا ذکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیلی فوجی عدالت کے فیصلے کے بعد 27 ہزار ڈالر کا ہرجانہ شہید کے کنبے کو پہنچا دیا گیا ہے۔

عبداللہ کے والد نے اسرائیلی فوج کے مذکورہ روّیے کو گستاخی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ "اسرائیلی فوج ایک تو ہمارے بچوں کو مار رہی ہے دوسرا ہم سے ہرجانے طلب کر رہی ہے"۔



متعللقہ خبریں