اقوام متحدہ کے انسانی امداد سے لدے ہوئے 19 ٹریلر ادلیب پہنچ گئے

اقوام متحدہ نے انسانی امداد سے لدے ہوئے 19 ٹریلر شام کے شہر ادلیب بھیجے ہیں ۔

886353
اقوام متحدہ  کے انسانی امداد سے لدے ہوئے 19 ٹریلر  ادلیب پہنچ گئے

 

  اقوام متحدہ نے انسانی امداد سے لدے ہوئے 19 ٹریلر شام کے شہر ادلیب بھیجے ہیں ۔

  یہ ٹریلر حطائی کی تحصیل ریحانلی  کی جلوے گیوز سرحدی چوکی سے شام میں داخل ہو گئے ہیں ۔ امدادی سامان کو  ادلیب اور جوار کے علاقوں میں محتاج انسانوں میں تقسیم کیا جائے گا ۔

دریں اثناء ترکی کے انسانی ہمدردی انجمن نے کرک  حان   میں پناہ گزین شامی مہاجرین میں  بستر ،کمبل ،جوتے اور کوٹ تقسیم کیے ہیں ۔  انجمن کے کرک  حان علاقے کے نمائندے عبدل حادی رابلے نے بتایا  ہے کہ  ہم نے اپنے امکانات کیساتھ محتاج شامی پناہ گزینوں کی  ضروریات کو پورا کرنے کے لیے ان میں 600 بستر، 600 کمبل، 300 بچوں کے جوتے اور 300 کوٹ تقسیم کیے ہیں ۔



متعللقہ خبریں