ہم نے ملک میں انتشار پھیلانے کی کوشش ناکام بنا دی ہے، خامنائی

خامنائی نے تہران میں  ایک تقریب  سے خطاب میں  حکام سے عوام کے  مطالبات پر کان دھرنے اور ممکنہ حد تک ان   کو پورا کرنے کی  اپیل کی ہے

885318
ہم نے ملک میں انتشار پھیلانے  کی  کوشش ناکام بنا دی ہے، خامنائی

ایران کے روحانی پیشوا علی خامنائی  کا کہنا ہے کہ  عوامی مطالبات  اور  انتشار پھیلانے والوں کے درمیا ن تفریق کرنے کی ضرورت ہے۔

خامنائی نے تہران میں  ایک تقریب  سے خطاب میں  حکام سے عوام کے  مطالبات پر کان دھرنے اور ممکنہ حد تک ان   کو پورا کرنے کی  اپیل کی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ " ہم نے دوسرے ملکوں کے غیر قانونی مطالبات  کو بغاوت  میں بدلنے کی چالوں کو ناکام بنا دیا ہے۔"

دوسری جانب اعلان کیا گیا ہے کہ   28 دسمبر کو شروع ہونےو الے احتجاجی مظاہروں  کے دوران ملک بھر  میں  3 ہزار 700 افراد  کو حراست  میں لیا گیا ہے۔

ایک  ایرانی ممبرِ پارلیمان  کا کہنا ہے کہ ان میں سے 40 تا 70 طالب علم ہیں۔

حکام  نے اطلاع  دی ہے کہ آراق اور تہران میں  زیر حراست  ہونے والے دو افراد نے خود سوزی کر لی ہے۔

 

 



متعللقہ خبریں