ایران:مظاہروں کا 5 واں روز،ہلاک شدگان کی تعداد 14 ہو گئی

ایران میں حکومت کے خلاف مظاہرے پانچویں روز بھی جاری ہیں جبکہ پولیس کی فائرنگ میں مرنے والوں کی تعداد 14 گئی ہے

879795
ایران:مظاہروں کا 5 واں روز،ہلاک شدگان کی تعداد 14 ہو گئی

ایران میں حکومت کے خلاف مظاہرے پانچویں روز بھی جاری ہیں۔

پولیس کی فائرنگ میں مرنے والوں کی تعداد 14 گئی ہے۔

مظاہرین کی فائرنگ میں ایک پولیس اہلکار مارا گیا۔

 ایرانی صدر نے عوام سے پرامن رہنے کی اپیل کی ہے جبکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایرانی عوام تبدیلی چاہتے ہیں۔

خبر  کے مطابق ایران کے دارالحکومت تہران، اصفہان اور دیگر شہروں میں حزب اختلاف کے ہزاروں کارکنوں نے روحانی حکومت کے خلاف احتجاج جاری رکھا۔

 ایرانی پولیس نے فائرنگ سے مزید مظاہرین جاں بحق جبکہ سیکڑوں زخمی ہو گئے۔

بتایا گیا ہے کہ مختلف شہروں سے چار سو سے زائد مظاہرین گرفتار کئے گئے۔

 ایران کے صدر حسن روحانی نے کہاکہ احتجاج عوام کا حق ہے لیکن سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے والوں کے ساتھ سختی سے نماٹا جائے گا۔

 انہوں نے اپیل کی  کہ مظاہرین پرامن رہیں۔



متعللقہ خبریں