اسرائیلی فوجیوں نے ناصر عبدالجواد کو حراست میں لے لیا

اسرائیلی فوجیوں نے فلسطین کی مجلس قانون ساز  کے اسمبلی ممبر ناصر عبدالجواد کو حراست میں لے لیا

879474
اسرائیلی فوجیوں نے ناصر عبدالجواد کو حراست میں لے لیا

اسرائیلی فوجیوں نے فلسطین کی مجلس قانون ساز  کے اسمبلی ممبر ناصر عبدالجواد کو حراست میں لے لیا ہے۔

عینی شاہدوں سے موصول معلومات کے مطابق اسرائیلی فوجیوں نے آج صبح کے وقت عبدالجواد کے گھر پر چھاپہ مارا اور گھر کی تلاشی لی۔ بعد ازاں اسرائیلی فوجیوں نے عبدالجواد کو حراست میں لے لیا۔

عبدالجواد حماس سے منسلک تبدیلی و اصلاحات بلاک کے اسمبلی ممبر ہیں اور ان کی حراست کے بارے میں تاحال متعلقہ اسرائیلی انتظامیہ کی طرف سے کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔

واضح رہے کہ اسرائیلی فورسز ایک تواتر سے مقبوضہ دریائے اردن کے مغربی کنارے اور مشرقی بیت المقدس  میں گھروں پر چھاپے مارتی رہتی ہیں  اور مختلف بہانوں سے فلسطینیوں کو حراست میں لیتی رہتی ہیں۔



متعللقہ خبریں