شامیوں کی سب سے بڑی تمنا ان کے مادر وطن میں جنگ کا خاتمہ

ترکی کے تعاون سے کئے گئے فرات ڈھال آپریشن کے بعد امن و امان کے مرکز کی شکل اختیار کرنے والی شام کے شہر حلب سے منسلک تحصیل عزیز  کے رہائشیوں کو توقع ہے کہ نیا سال ان کے ملک کے لئے امن و امان کا سال ہو گا

879609
شامیوں کی سب سے بڑی تمنا ان کے مادر وطن میں جنگ کا خاتمہ

ترکی کے تعاون سے کئے گئے فرات ڈھال آپریشن کے بعد امن و امان کے مرکز کی شکل اختیار کرنے والی شام کے شہر حلب سے منسلک تحصیل عزیز  کے رہائشیوں کو توقع ہے کہ نیا سال ان کے ملک کے لئے امن و امان کا سال ہو گا۔

شام میں 7 ویں سال میں داخل ہونے والی خانہ جنگی میں کثیر تعداد میں افراد ہلاک ہو چکے ہیں اور کئی ملین ملک کو ترک کر کے ہمسایہ ممالک میں پناہ  لئے ہوئے ہیں۔

خانہ  جنگی کے آغاز سے ترکی شامیوں کا ساتھ دے رہا ہے اور خواہ پناہ گزین ہوں یا خانہ جنگی کی لپیٹ میں آئے ہوئے شامی ہوں ترکی نے ایک لمحے کے لئے بھی انہیں تنہا نہیں چھوڑا۔

ان حالات میں تحصیل عزیز  میں جمے رہنے اور جھڑپوں کے خلاف سینہ سپر ہونے والے شامیوں کی تمنا ہے کہ نیا سال ان کے ملک میں امن و امان کا پیامبر بن کر آئے۔

شامیوں کی سب سے بڑی تمنا ان کے مادر وطن میں جنگ کا خاتمہ ہے



متعللقہ خبریں