یمنی اور عرب اتحادی فوج کی مشترکہ کاروائی،درجنوں حوثی جنگجو ہلاک

یمنی فوج نے عرب اتحادی فوج کی فضائی مدد سے شمالی صوبے الجوف میں واقع دو اضلاع خوب اور شاف کو حوثی باغیوں سے آزاد کرانے کے لیے ایک بڑی کارروائی شروع کی جس میں درجنوں حوثی جنگجو ہلاک اور زخمی ہوگئے ہیں

877970
یمنی اور عرب اتحادی فوج کی مشترکہ کاروائی،درجنوں حوثی جنگجو ہلاک

یمنی فوج نے عرب اتحادی فوج کی فضائی مدد سے شمالی صوبے الجوف میں واقع دو اضلاع خوب اور شاف کو حوثی باغیوں سے آزاد کرانے کے لیے ایک بڑی کارروائی شروع کی ہے جبکہ عرب اتحاد کے نئے فضائی حملوں میں درجنوں حوثی جنگجو ہلاک اور زخمی ہوگئے ہیں۔

یمنی فوج نے گزشتہ روز  اس آپریشن کے آغاز کے بعد نمایاں پیش قدمی کی اطلاع دی ہے اور فوج نے حوثی ملیشیا کے زیر قبضہ تقریباً 17کلومیٹر تک علاقے کا دوبارہ کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔

حبیب اور شوف میں لڑائی کے دوران حوثی ملیشیا کا بھاری جانی نقصان ہوا ہے۔

یمنی فوج نے ایک بیان میں کہا ہے کہ سعودی عرب کی قیادت میں عرب اتحاد کے لڑاکا طیاروں نے حوثی ملیشیا کے ٹھکانوں پر متعدد فضائی حملے کیے ہیں اور ان کی بھاری فوجی گاڑیاں بمباری میں تباہ ہوگئی ہیں۔

اتحادی فوج  نے فضائی حملوں میں المعطما کے علاقے میں تین بیلسٹک میزائل لانچروں ، 6ٹینکوں اور تین بکتر بند گاڑیوں کو حام اور صبرین کے محاذوں پر تباہ کردیا ہے۔

یہ فوجی گاڑیاں صعدہ  نامی  علاقے  سے الجوف کی جانب حوثی ملیشیا کے لیے کمک کے طور پر آرہی تھیں جبکہ ان کے علاوہ  اسلحہ گوداموں  کو بھی تباہ کردیا گیا ہے۔

یمنی فوج کے ایک ذریعے کا کہنا ہے کہ سرکاری فورسز اور حوثی شیعہ باغیوں کے درمیان شدید لڑائی ہورہی ہے اور اس میں دسیوں حوثی جنگجو ہلاک اور زخمی ہوگئے ہیں لیکن اس ذریعے نے ہلاکتوں کی حتمی تعداد نہیں بتائی ہے۔

 



متعللقہ خبریں