اسرائیلی فورسز نے 27 فلسطینی نوجوانوں کو حراست میں لے لیا

اسرائیلی فورسز نے مقبوضہ دریائے اردن کے مغربی کنارے اور مشرقی القدس سے 27 فلسطینی نوجوانوں کو حراست میں لے لیا

872211
اسرائیلی فورسز نے 27 فلسطینی نوجوانوں کو حراست میں لے لیا

اسرائیلی فورسز نے مقبوضہ دریائے اردن کے مغربی کنارے اور مشرقی القدس سے 27 فلسطینی نوجوانوں کو حراست میں لے لیا ہے۔

اسرائیلی فوجی حکام سے موصول معلومات کے مطابق دریائے اردن کے مغربی کنارے کے مختلف علاقوں میں رات کے وقت مارے جانے والے چھاپوں میں  "دہشت گردانہ کاروائیوں میں ملوث ہونے" کے دعوے سے 17 فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

دوسری طرف فلسطینی ذرائع کے مطابق اسرائیلی پولیس نے مشرقی القدس  میں آپریشن کے دوران کم از کم 10 فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا ہے۔

واضح رہے کہ اسرائیلی فورسز ایک تواتر سے  مقبوضہ دریائے اردن کے مغربی کنارے اور مشرقی القدس میں گھروں پر چھاپے مارتی رہتی ہیں اور مختلف بہانوں سے فلسطینیوں کو حراست میں لیتی رہتی ہیں۔

اسرائیل کی جیلوں میں تقریباً 7 ہزار فلسطینی قید ہیں جن میں سے 300 بچے ہیں۔



متعللقہ خبریں