اسرائیلی فوجیوں کا مسلم قبرستان پر چھاپہ،دوفلسطینیوں کو پکڑ کر لے گئے

اسرائیلی پولیس  نے  بیت المقدس کے قریب واقع   مسلم قبرستان  پر چھاپے کے دوران  دو فلسطینی نوجوانوں  کو  زدو کوب کیا اور گرفتار کر کے لے گئے

865372
اسرائیلی فوجیوں کا مسلم قبرستان پر چھاپہ،دوفلسطینیوں کو پکڑ کر لے گئے

اسرائیلی پولیس  نے  بیت المقدس کے قریب واقع   مسلم قبرستان  پر چھاپے کے دوران  دو فلسطینی نوجوانوں  کو  زدو کوب کیا اور گرفتار کر کے لے گئے۔

 مسلم قبرستانوں کی انجمن  کے صدر مصطفی  ابو زہرہ  نے بتایا کہ  اسرائیلی فوجیوں نے " باب الرحمۃ "نامی قبرستان  میں چھاپے کے دوران   دو  فلسطینیوں  کو تشدد کا نشانہ بنایا اور بعد میں پکڑ کر  لے گئے۔

 ابو زہرہ کا کہنا ہے کہ اس قبرستان مین  400 شہدا ابدی نیند سو رہےہیں جنہوں نے سن 1967 کی جنگ میں  اپنی جانیں قربان کی تھیں۔

 



متعللقہ خبریں