امریکی نائب صدر پر فلسطین کے دروازے بند کر دیئے گئے ہیں۔الفتح

فلسطینی صدر محمود عباس کی جماعت الفتح کے ایک اہم  رہنما جبرائل  رجوب نے کہا ہے کہ امریکی نائب صدر کا اسی ماہ   خطے کے دورے کے موقع پر فلسطین میں استقبال نہیں کیا  جائے گا۔

863802
امریکی نائب صدر پر فلسطین کے دروازے بند کر دیئے  گئے ہیں۔الفتح

فلسطینی جماعت الفتح کے ایک  عہدہ دار نے کہا ہے کہ وائٹ ہاؤس کے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت قرار دینے کے فیصلے کے بعد امریکی  نائب صدر مائیک پینس کا اب فلسطین میں خیر مقدم نہیں کیا جائے گا۔

فلسطینی صدر محمود عباس کی جماعت الفتح کے ایک اہم  رہنما جبرائل  رجوب نے کہا ہے کہ امریکی نائب صدر کا اسی ماہ   خطے کے دورے کے موقع پر فلسطین میں استقبال نہیں کیا  جائے گا۔

انھوں نے یہ بھی اشارہ دیا ہے کہ  صدرمحمود عباس اُن سے مقبوضہ بیت المقدس کے بارے میں حالیہ بیانات کی بنا پر ملاقات نہیں کریں گے۔

تاہم، خود صدر محمود عباس یا ان کے ترجمان نے اس ضمن میں کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے۔

دوسری جانب وائٹ ہاؤس نے خبردار کیا ہے کہ اگر محمود عباس اور مائیک پینس کے درمیان طے شدہ ملاقات منسوخ کی جاتی ہے تو اس سے مزید مسائل پیدا ہو جائیں گے اور اس کے منفی مضمرات ہو سکتے ہیں۔

 یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے  گزشتہ مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کر لیا  تھا جس  کے خلاف فلسطینی قیادت نے سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے جبکہ اسرائیل نے اس کو تاریخی فیصلہ  قرار دیتے ہوئے سراہا ہے۔

 

 



متعللقہ خبریں