یمن: ایرانی سفارت خانے پر راکٹ حملہ،جھڑپوں میں اضافہ

سعودی عرب کی قیادت میں یمن میں دستوری حکومت کی درخواست  بحال کرنے کے لیے سرگرم عرب اتحاد نے یمن کے دارالحکومت صنعاء میں قائم الدلیمی ہوائی اڈے کے قریب ایک فوجی کیمپ پر شدید بمباری کی

860501
یمن: ایرانی سفارت خانے پر راکٹ حملہ،جھڑپوں میں اضافہ

سعودی عرب کی قیادت میں یمن میں دستوری حکومت کی درخواست  بحال کرنے کے لیے سرگرم عرب اتحاد نے یمن کے دارالحکومت صنعاء میں قائم الدلیمی ہوائی اڈے کے قریب ایک فوجی کیمپ پر شدید بمباری کی جس کے نتیجے میں باغیوں کو بھاری جانی اور مالی نقصان پہنچا ہے  علاوہ ازیں  مغربی صنعاء میں بھی باغیوں کے متعدد اہداف پر بمباری کرکے انہیں تباہ کیا گیا۔

گزشتہ ر وز  بھی  صنعاء کے جنوبی پہاڑی علاقوں بالخصوص حدہ  نامی   بستی  کے اطراف میں پھیلے تلال الریان میں حوثی باغیوں کے ٹھکانوں کو پانچ نشانہ بنایا۔

 دریں اثنا٫عرب اتحاد کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ وہ یمن کی تازہ ترین صورت حال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔

خیال رہے کہ یمن کے صدر مقام صنعاء میں گزشتہ منگل سے باغی گروپ حوثیوں اور ان کے حلیف   سابق صدر علی عبداللہ  صالح کے  حامیوں  کے درمیان جھڑپیں شروع ہو گئی  تھیں جس میں گزشتہ ہفتے کے روز دونوں فریقوں میں ہونے والی لڑائی میں اب تک 80 جنگجو ہلاک ہو چکے ہیں۔

 اس دوران یمن کے دارالحکومت صنعاء  میں گزشتہ روز حوثی ملیشیا اور  یمنی  فوج  کے درمیان جھڑپوں کے دوران ایرانی سفارت خانہ راکٹ کا نشانہ بن گیا جس میں سفارت خانے کی عمارت میں آگ لگ گئی۔

ابھی تک یہ واضح نہیں ہو سکا کہ آیا یہ حملہ دانستہ طور پر کیا گیا یا نہیں جبکہ  یہ بھی معلوم نہیں ہو سکا کہ عمارت میں آگ لگنے کے وقت اس کے اندر ایرانی سفارت کار موجود تھے یا نہیں۔

 یاد رہے کہ گزشتہ چند روز سے یمنی دارالحکومت صنعاء میں سابق صدر علی عبداللہ صالح کی  حامی  حوثی باغیوں  اور  یمنی فوج  کے دستوں  کے  درمیان  شدید جھڑپیں جاری ہیں۔

 



متعللقہ خبریں