العبادی، عراق میں داعش کے عسکری وجود کا خاتمہ ہو گیا ہے

ملک  کے مغربی  علاقے انبار سے منسلک  ریگستانی علاقے میں داعش کے  حجروں کے خلاف آپریشن  بھی عنقریب ختم ہو جائیگا

852467
العبادی، عراق میں داعش کے عسکری وجود کا خاتمہ ہو گیا ہے

عراقی  وزیر اعظم حیدر العبادی  نے اعلان کیا ہے کہ دہشت گرد تنظیم داعش اس ملک میں فوجی طور پر  ختم ہو گئی ہے۔

وزیر اعظم العبادی  نے عراقی دارالحکومت بغداد میں  حکومتی محل میں  ہفتہ وار پریس بریفنگ میں کہا ہے کہ "عراق میں داعش  کو ہم نے فوجی طور پر ختم کر دیا ہے  اور  اس کے قبضے میں ہونے والے  تمام تر علاقوں   کو واپس  لے لیا گیا ہے۔"

انہوں نے کہا کہ ملک  کے مغربی  علاقے انبار سے منسلک  ریگستانی علاقے میں داعش کے  حجروں کے خلاف آپریشن  بھی عنقریب ختم ہو جائیگا۔

 



متعللقہ خبریں