یمن: حوثی باغیوں اور سرکاری فوج کے درمیان لڑائی ،13 ہلاک 8 زخمی

یمنی شہر تعز میں حوثیوں اور  فوج کے درمیان جھڑپ میں 13 افراد ہلاک اور 8 زخمی  ہو گئے

838215
یمن: حوثی باغیوں اور سرکاری فوج کے درمیان لڑائی ،13 ہلاک 8 زخمی

یمنی شہر تعز میں حوثیوں اور  فوج کے درمیان جھڑپ میں 13 افراد ہلاک اور 8 زخمی  ہو گئے۔

 تعز شہر کے مغرب میں  جبل العقاب نامی کوہساری علاقے میں  حوثیوں اور سرکاری دستوں کے درمیان جھڑپ ہوئی جس میں  حوثیوں کا ایک ڈرون طیارہ بھی مار گرایا گیا ۔

 یاد رہے کہ طویل عرصے سے سیاسی بحران کے شکار یمن  میں  حوثی باغیوں    اور ان کے حامی مسلح گروہوں نے  دارلاحکومت  صنعا٫ اور دیگر علاقوں کا کنٹرول سنبھال رکھا ہے  جس کی مخالفت میں سعودی عرب  کی زیر قیادت اتحادی افواج  مارچ 2015 سے یمنی حکومت    کو مدد فراہم کر رہی ہے ۔

 



متعللقہ خبریں