عراق فوج نے 24 گھنٹوں کے لیے شمالی عراق آپریشن روک دیا

العبادی نے عراقی فوج کو تمام تر متنازعہ علاقوں ، فش ہابور قصبے اور بین الاقوامی سرحدوں پر تعینات کرنے کے زیر مقصد طرفین کے مابین  جھڑپوں  سے اجتناب  برتنے کے  لیے   آپریشن   روکنے کی ہدایت کی ہے

835924
عراق فوج نے 24 گھنٹوں کے لیے شمالی عراق آپریشن  روک دیا

عراقی وزیر اعظم حیدر العبادی نے شمالی عراق میں فوجی آپریشن کو 24 گھنٹوں کے لیے روکنے کا فیصلہ کیا ہے۔

عراق وزیر اعظم ہاؤس کی جانب سے جاری کردہ  اعلامیہ کے مطابق العبادی نے  شمالی  عراق کی کرد انتظامیہ سے منسلک علاقوں میں جاری فوجی کاروائی کو 24  گھنٹوں کے لیے روک دیا  ہے۔

اعلامیہ میں  کہا گیا ہے کہ العبادی نے عراقی فوج کو تمام تر متنازعہ علاقوں ، فش ہابور قصبے اور بین الاقوامی سرحدوں پر تعینات کرنے کے زیر مقصد طرفین کے مابین  جھڑپوں  سے اجتناب  برتنے کے  لیے   آپریشن   روکنے کی ہدایت کی ہے۔

واضح رہے کہ  العبادی بیک  وقت عراقی فوج کے ہیڈ کمانڈ کے فرائض بھی اد کر رہے ہیں۔

 

.



متعللقہ خبریں