داعش سے چھڑانے کےلیے عراقی فوج القائم شہر میں داخل

عراقی فوج  نے دہشت گرد گروپ داعش کے قبضے میں موجود ملک کے آخری اہم شہروں القائم اور الروا کا قبضہ چھڑانے کے لیے فوجی آپریشن کا آغاز کر دیا ہے

834618
داعش سے چھڑانے کےلیے عراقی فوج القائم شہر میں داخل

عراقی فوج  نے دہشت گرد گروپ داعش کے قبضے میں موجود ملک کے آخری اہم شہروں القائم اور الروا کا قبضہ چھڑانے کے لیے فوجی آپریشن کا آغاز کر دیا ہے۔

 عراقی وزیر اعظم حیدر العبادی کے مطابق، داعش کے جنگجوؤں کے پاس ہتھیار ڈالنےیا پھر مرنے کے علاوہ اور کوئی راستہ نہیں ہے ۔

اپنے ایک بیان میں العبادی نے مزید کہا کہ بہادر عراقی افواج عراق میں موجود دہشت گردی کے آخری ٹھکانے کے خاتمے کے لیے آگے بڑھ رہی ہیں۔

عراقی میڈیا کے مطابق، شامی سرحد کے قریب واقع شہر القائم اور الروا کو داعش کے قبضے سے چھڑانے کے لیے عراقی فوج  کو امریکی سربراہی میں قائم اتحاد کی فضائی مدد بھی حاصل ہے۔



متعللقہ خبریں