ادلیب: اتوار بازار پر فضائی حملہ کثیر تعداد میں شہری ہلاک

ہلاک ہونے والوں میں بچے بھی شامل ہیں اور ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے

822625
ادلیب: اتوار بازار پر فضائی حملہ کثیر تعداد میں شہری ہلاک

ترکی کی سرحد پر واقع شامی ضلعے ادلیب  کی تحصیل مارت نعمان  میں اتوار بازار پر کئے گئے فضائی حملے میں ابتدائی معلومات کے مطابق 12 شہری ہلاک اور 15 زخمی ہو گئے ہیں۔

ہلاک ہونے والوں میں بچے بھی شامل ہیں اور ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

تلاش و بچاو کے کام  کے لئے امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہیں۔

حملہ کرنے والے طیارے کی تا حال شناخت نہیں ہو سکی۔

واضح رہے کہ علاقے میں کشیدگی کو کم کرنے کے لئے  قزاقستان کے دارالحکومت آستانہ میں  ترکی، روس اور ایران کے درمیان طے پانے والے سمجھوتے کے دائرہ کار میں ادلیب کو بفر زون  کے احاطے میں لے لیا گیا تھا۔



متعللقہ خبریں