مصر: اخوان کے مرشد عام سمیت 16 افراد کو عمر قید

مصری عدالت نے کالعدم مذہبی سیاسی جماعت اخوان المسلمون کے مرُشد عام محمد بدیع سمیت سولہ افراد کو تشدد کے واقعات میں ملوّث ہونے کے الزامات میں قصور وار قرار دے کر عمر قید کی سزائیں سنائی ہیں

816765
مصر: اخوان کے  مرشد عام سمیت 16 افراد کو عمر قید

مصر کی ایک عدالت نے کالعدم مذہبی سیاسی جماعت اخوان المسلمون کے مرُشد عام محمد بدیع سمیت سولہ افراد کو تشدد کے واقعات میں ملوّث ہونے کے الزامات میں قصور وار قرار دے کر عمر قید کی سزائیں سنائی ہیں۔

محمد بدیع کو اس سے قبل مختلف مقدمات میں متعدد مرتبہ عمر قید کی سزائیں سنائی جاچکی ہیں۔ وہ 2013ء سے قید ہیں اور انھیں ایک مقدمے میں سزائے موت بھی ہوچکی ہے۔

اُن پر لوگوں کو تشدد پر اکسانے اور ریاست کے خلاف حملوں کی منصوبہ بندی کے الزامات میں فرد جرم عائد کی گئی تھی۔

گزشتہ روز عدالت نے77 اور مدعا علیہان کو ان ہی الزامات میں 15،15 سال قید کی سزا ئیں سنائی ہیں۔

 واضح رہے کہ ان پر قاہرہ کے جنوب میں واقع ایک شہر میں پولیس کی ایک گاڑی پر بھی حملے کا الزام تھا۔

یاد  رہے کہ مصر کی مسلح افواج کے سابق سربراہ جنرل  اور موجودہ صدر عبدالفتاح السیسی نے 3 جولائی 2013 کو مصر کے پہلے منتخب صدر ڈاکٹر محمد مرسی کی حکومت کا تختہ الٹ دیا تھا


ٹیگز: #مصر , #اخوان

متعللقہ خبریں