شمالی عراق3 دن میں ہوائی اڈوں کا کنٹرول ہمیں سونپ دے:مرکزی حکومت

عراق کے وزیر اعظم حیدر العبادی نے شمالی عراق کی  قیادت کو تمام ہوائی اڈوں اور بین الاقوامی گزرگاہوں کا کنٹرول تین دن کے اندر اندر مرکز کے حوالے کرنے کی مہلت دی ہے

814821
شمالی عراق3 دن میں ہوائی اڈوں کا کنٹرول ہمیں سونپ دے:مرکزی حکومت

عراق کے وزیر اعظم حیدر العبادی نے شمالی عراق کی  قیادت کو تمام ہوائی اڈوں اور بین الاقوامی گزرگاہوں کا کنٹرول تین دن کے اندر اندر مرکز کے حوالے کرنے کی مہلت دی ہے اور کہا ہے کہ اگر ہوائی اڈوں کا کنٹرول بغداد کے حوالے نہ کیا گیا تو شمالی عراق پر عالمی فضائی پابندیاں عائد کی جا سکتی ہیں۔

خبر  کے مطابق، عراقی وزیر اعظم نے بغداد میں ہفتہ وار پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ وفاقی کابینہ نے شمالی عراق پر عالمی فضائی پابندیوں کا فیصلہ کیا ہے جس کے پاس صرف تین دن کی مہلت ہے۔

انہوں نے کہا کہ  اگر اربیل حکومت  نے اس مہلت کے اندر اندر ہوائی اڈوں اور گزرگاہوں کا کنٹرول مرکز کو سپرد نہ کیا تو اس پر فضائی پابندیاں عائد کر دی جائیں گی۔

العبادی نے کہا کہ خطے کے تمام ممالک ہمارے  ساتھ کھڑے ہیں اور شمالی عراق میں ہونے والے ریفرینڈم کی حمایت کرنے کے لیے کوئی بھی تیار نہیں۔

خیال رہے کہ حال ہی میں عراقی  حکومت نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ شمالی  عراق کے لیے اپنی براہ راست پروازیں بند کر دیں۔

 



متعللقہ خبریں