امریکی کانگریس قطر پر پابندیاں لگانے والے ممالک کو بلیک لسٹ میں شامل کرے

قطر اس بحران کے خلاف پوری جسارت سے مزاحمت کر رہا ہے اور  اس نے  درپیش مرحلے سے مقابلہ کرسکنے کی حد تک طاقتور ہونے کو ثابت کر دیا ہے: خالد بن محمد العطیہ

814911
امریکی کانگریس قطر پر پابندیاں لگانے والے ممالک کو بلیک لسٹ میں شامل کرے

قطر کی حکومت سے منسلک قومی انسانی حقوق  کمیٹی کے سربراہ علی بن سمیع مرّی نے امریکی کانگریس سے قطر پر پابندیاں لگانے والے ممالک کو بین الاقوامی سمجھوتوں کی خلاف ورزی کرنے والے ممالک کی بلیک لسٹ میں شامل کرنے کی اپیل کی ہے۔

قطر کی سرکاری خبر رساں ایجنسی QNA کے مطابق مرّی نے امریکہ کے دورے کے دوران امریکی کانگریس کے انسانی حقوق واچ کمیشن  کے سربراہ ٹام لینٹوس  کے ساتھ ملاقات کی۔

مذاکرات میں مرّی نے واشنگٹن انتظامیہ سے قطر پر لگائی گئی پابندیوں کو ہٹانے کے لئے فوری طور پر متحرک ہونے کی اپیل کی اور پابندیاں لگانے والے ممالک کو بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے ممالک کی بلیک لسٹ میں شامل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

مرّی نے پابندیوں سے متعلق ایک تفصیلی رپورٹ پیش کی اور ٹام لینٹوس کو دوحہ آنے  اور پابندیوں کی وجہ سے مشکلات کے شکار شہریوں سے بذات خود ملاقات کرنے کی دعوت دی۔

دوسری طرف قطر کے وزیر دفاع خالد بن محمد العطیہ نے پابندیوں سے متعلق جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ " چار ممالک کی طرف سے ہم پر لگائی گئی پابندیوں نے ہمیں ماضی سے کہیں زیادہ مضبوط بنا دیا ہے۔

قطر کی سرکاری خبر رساں ایجنسی QNA میں شائع شدہ خبر کے مطابق قطر کی کارنیگی میلن یونیورسٹی  میں " سائبر حملے اور ان کے اقتصادی و سماجی اثرات" کے عنوان سے منعقدہ کانفرنس سے خطاب میں العطیہ نے    قطر اور بعض عرب ممالک کے درمیان جاری بحران کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ قطر اس بحران کے خلاف پوری جسارت سے مزاحمت کر رہا ہے اور  اس نے  درپیش مرحلے سے مقابلہ کرسکنے کی حد تک طاقتور ہونے کو ثابت کر دیا ہے۔

العطیہ نے کہا ہے کہ قطر پر پابندیاں لگانے والے ممالک نے ماہِ مئی میں QNA پر سائبر حملہ کر کے بین الاقوامی برادری  کے سامنے اپنی   لاگو کردہ پابندیوں کو جائز ثابت کرنے کی کوشش کی ہے لیکن ہم ان پابندیوں کے مقابل ماضی کے مقابلے میں زیادہ مضبوط ہو چکے ہیں۔

واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات ، بحرین، مصر اور سعودی عرب نے 5 جون کو "دہشت گردی کے ساتھ تعاون کرنے" کے دعوے کے ساتھ قطر کے ساتھ تمام سفارتی تعلقات منقطع کرنے کا اعلان کیا تھا۔



متعللقہ خبریں