عراقی کرد علاقائی انتظامیہ میں ووٹ ڈالنے کا عمل شروع ہو گیا

ریفرینڈم کے لئے اربیل، سلیمانیہ اور دہوک  کے اضلاع کے ساتھ ساتھ متنازع صوبے کیرکوک، صلاح الدین کی تحصیل تُز ہرماتو، دیالہ کی تحصیل ہانیکین اور جیلاولا اور کھارا تیپے کے قصبوں میں بیلٹ بکس لگائے گئے ہیں

813270
عراقی کرد علاقائی انتظامیہ میں ووٹ ڈالنے کا عمل شروع ہو گیا

عراقی کرد علاقائی انتظامیہ ، عراق کی وفاقی عدالت کی طرف سے ممنوع قرار دئیے جانے کے باوجود ریفرینڈم کروا رہی ہے۔

علاقے میں ووٹ ڈالنے کا عمل شروع ہو گیا ہے۔

ریفرینڈم کے لئے اربیل، سلیمانیہ اور دہوک  کے اضلاع کے ساتھ ساتھ متنازع صوبے کیرکوک، صلاح الدین کی تحصیل تُز ہرماتو، دیالہ کی تحصیل ہانیکین اور جیلاولا اور کھارا تیپے کے قصبوں میں بیلٹ بکس لگائے گئے ہیں۔

کچھ عرصہ قبل دہشت گرد تنظیم داعش کے قبضے سے چھڑائی گئی  موصل کی  سنجار، مخمور، تل کیف، ہمدانیہ اور شیخان تحصیلوں اور زمار، رابعہ، نمرود اور بارتیلا  کے قصبوں میں بھی ریفرینڈم کروائے جا رہے ہیں۔

بیلٹ بکسوں میں سے 7 ہزار عراقی کرد علاقائی انتظامیہ کے اندر  اور 5 ہزار متنازع علاقوں میں لگائے گئے ہیں  جہاں تقریباً 5 ملین 2 لاکھ ووٹروں کے ووٹ ڈالنے کی توقع  کی جا رہی ہے۔

واضح رہے کہ ریفرینڈم عراقی کرد علاقائی انتظامیہ کا یک طرفہ فیصلہ ہے اور ترکمینوں اور عربوں نے اس کابائیکاٹ کر دیا ہے۔



متعللقہ خبریں