عراق: ہاویجہ کے 11 دیہاتوں کو دہشت گرد تنظیم داعش کے قبضے سے چھڑا لیا گیا

عراقی فوج سے منسلک  9 ویں بکتر بند یونٹ  اور ہشدی شابی  فورسز نے تحصیل ہاویجہ کے 11 دیہاتوں  کو داعش کے قبضے سے رہا کروا لیا

811589
عراق: ہاویجہ کے 11 دیہاتوں کو دہشت گرد تنظیم داعش کے قبضے سے چھڑا لیا گیا

عراق کی تحصیل ہاویجہ میں 11 دیہاتوں کو دہشت گرد تنظیم داعش کے قبضے سے چھڑا لیا گیا ہے۔

ہاویجہ آپریشنوں کے کمانڈر عبدالمیر رشید یاراللہ  نے کہا ہے کہ عراقی فوج سے منسلک  9 ویں بکتر بند یونٹ  اور ہشدی شابی  فورسز نے تحصیل ہاویجہ کے 11 دیہاتوں  کو داعش کے قبضے سے رہا کروا لیا ہے۔

عراق کے وزیر اعظم حیدر العبادی نے آج صبح جاری کردہ بیان میں ہاویجہ کو داعش سے چھڑانے کے لئے آپریشن کا پہلا مرحلہ شروع ہونے کا اعلان کیا تھا۔

آپریشن میں عراقی فوج، وفاقی پولیس، اسپیشل فورسز اور ہشدی شابی  شامل ہے اور بین الاقوامی کولیشن فورسز فضاء سے آپریشن کے ساتھ تعاون کر رہی ہیں۔

واضح رہے کہ دہشت گرد تنظیم داعش جون 2014 سے لے کر اب تک کیرکوک کی مغربی تحصیل ہاویجہ اور اس کے جوار پر قبضہ کئے ہوئے ہے۔



متعللقہ خبریں