عراقی کرد علاقائی انتظامیہ میں 25 ستمبر کو متوقع آزادی ریفرینڈم کو التوا میں ڈال دیا گیا

عراق کی وفاقی عدالت نے عراقی کرد علاقائی انتظامیہ میں 25 ستمبر کو متوقع آزادی ریفرینڈم کو التوا میں ڈال دیا

809155
عراقی کرد علاقائی انتظامیہ میں 25 ستمبر کو متوقع آزادی ریفرینڈم کو التوا میں ڈال دیا گیا

عراق کی وفاقی عدالت نے عراقی کرد علاقائی انتظامیہ میں 25 ستمبر کو متوقع آزادی ریفرینڈم کو التوا میں ڈال دیا ہے۔

عدالت کی طرف سے موضوع سے متعلق جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ "وفاقی عدالت نے   ریفرینڈم کے آئین کے منافی ہونے سے متعلق شکایات پر غور کرنے کے لئے25 ستمبر کو متوقع ریفرینڈم کو التوا میں ڈال دیا ہے"۔

عراقی کرد علاقائی انتظامیہ  کے لیڈر مسعود بارزانی  نے جمعہ کے روز جاری کردہ اعلان میں کہا تھا کہ  ریفرینڈم کی منسوخی کے لئے کوئی جاذب  متبادل پیش نہیں کیا  گیا لہٰذا  بین الاقوامی  رد عمل کے باوجود ریفرینڈم کا انعقاد کروایا جائے گا۔



متعللقہ خبریں