یمن شدید بارشوں اور سیلاب کی زد میں

علاقے میں موسلا دھار بارشیں آج صبح سے جاری ہیں ، یہ گزشتہ  بیس برسوں کی شدید ترین بارشیں ہیں

798682
یمن شدید بارشوں اور سیلاب کی زد میں

یمن کے جنوبی علاقہ جات کو اپنے زیر اثر لینے والی شدید بارشوں   سے پیدا ہونے والے سیلاب  سے ہلاک  شدگان کی تعداد 14 تک ہو گئی ہے۔

اطلاع کے مطابق صوبہ لاہج  سے منسلک  مقاترا تحصیل    میں  سیلاب  سے ہلاک ہونے والوں میں بچے اور خواتین   بھی شامل ہیں، جبکہ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

علاقے کے ایک باسی کا کہنا ہے کہ مقاترا  اور عدن کے درمیان رابطے کا  واحد مقام آمدورفت کے لیے بند ہو چکا ہے اور  جن مقامات پر  سیلاب آیا ہے  وہاں پر  شہریوں کی ایک بڑی تعداد آباد ہے۔

اس شخص کا کہنا ہے کہ موسلا دھار بارشیں آج صبح سے جاری ہیں ، یہ گزشتہ  بیس برسوں کی شدید ترین بارشیں ہیں۔

 

 



متعللقہ خبریں